طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےخلاف

طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، حنا پرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات سے زیادتی کے واقعات سامنے آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے حلقے میں طالبات کے ساتھ کے واقعات باعث حیرت ہیں۔

سرکاری و نجی جا معات میں طالبات کا تحفظ یقینی بنانا یونیورسٹی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔