ڈاکٹریاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں: ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے بین الصوبائی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمورظفرجھگڑا،وزیر صحت آزادجموں کشمیر ناصردرانی،وڈیو لنک پروزیر صحت سندھ عذراپیچو اور پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ربابہ ایلدی نے شرکت کی۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ عمرفاروق،ٹیکنیکل ایڈوائزرڈاکٹراختررشیدودیگرافسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صحت اور آبادی سے متعلق درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اجلاس کے دوران نیوٹریشن اورسٹنٹنگ گروتھ پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر غوروخوض کیاگیا۔ اجلاس میں نرسنگ شعبہ کومزیدمضبوط کرنے،ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کو حاصل کرنے پر غورکیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو
بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں مزیدآسانیاں پیداکرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کومل کرکام کرناہوگا۔

پنجاب میں سات نئے بننے والے مدراینڈ چائلڈہسپتال گیم چینجرثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کیلئے صحت انصاف کارڈزتحفہ ہیں۔ صوبہ پنجاب یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کی صورتحال قابومیں ہے۔عمران خان کے سپاہی ہونے کی حیثیت سے عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔