لاہور ( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جب کراچی جائیں گے توشوباز شریف کی طرح سیاست نہیں کریں گے ،
شوباز شریف کے کراچی دورے کا مقصد اپنی بھتیجی کی ریلیوں کا سیاسی طور پر جواب دینا تھا،
وفاق کے نمائندے کے طور پر گورنر سندھ نے اپنی بھرپور امدادی سر گرمیاں سر انجام دی ہیں،
تحریک انصاف نے بطور جماعت کام کیا جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کراچی کے دورے پر گئے ۔
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شوباز شریف وفاق اور وزیر اعظم عمران خان پر الزام تراشی کر کے صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں،
کیا ہی اچھا ہوتا کہ شوباز شریف کرپشن کے سیاسی پارٹنر آصف زرداری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں بھی سندھ کی حکومت کی نا اہلی کی بات کرتے ،
کیا سندھ کے سیوریج کے نظام کو ٹھیک رکھنا بھی وفاق کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عوام تو یہ سوال کر رہے ہیں کیا شوباز شریف ،آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن کی لوٹی دولت واپس لے آئے ہیں جس کے وہ ماضی میں بلند و بانگ دعوے کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ انشااللہ کراچی کی رونقیں بحال ہوں گی اور وہاں پر دوبارہ معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی ۔
سند ھ میں مسلم لیگ (ن) کا نام و نشان نہیں تو بھی شوباز شریف نے کسے امدادی سر گرمیوں کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔