یو ای ٹی، لاہور

یو ای ٹی، لاہور میں تمام کیمپسز کے اُساتذہ کے لیے تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (لاہورنامہ) تربیتی ورکشاپ میں فوکل پرسن برائے کیو ای سی، نیو کیمپس ڈاکٹر سید محسن علی کاظمی نے بطورِ ریسورس پرسن ا ساتذہ کو او بی ای کے فلسفہ، نصاب کی تیاری، لرننگ پراسس، طلباکے امنتحانات اور گریڈینگ کے قومی اور بین الاقوامی معیار کے بارے میں آگاہ کیا اور پریکٹس کروائی۔

تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے تقریبِ تقسیمِ اسناد یونیورسٹی ہذاکے نیو کیمپس واقع کالا شاہ کاکو میں منعقد ہوئی،

جس میں کیمپس کوآرڈینیٹر، نیو کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام اساتذہ میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے.

اور پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران کو بطورِ ٹریننگ آڈیٹر شرکت کرنے پر شیلڈ پیش کی۔

اُساتذہ کے لیے تین روزہ آن لائن تربیتی
یو ای ٹی، لاہور میں تمام کیمپسز کے اُساتذہ کے لیے تین روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

تمام حاضرین نے کیو ای سی نیو کیمپس کی اس کاوش کو سراہا اور اساتذہ کی استعدادِ کار کو بڑھانے کے لیے مستقبل میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کے مطابق اس طرح کی مزید تربیتی ورکشاپس کو ضروری قرار دیا۔