بلاول بھٹو زر داری کی مولانا فضل الرحمن

بلاول بھٹو زر داری کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ، اے پی سی کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔

ہفتہ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات میں اتوارکو ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف موجود تھے.

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عطاالرحمان، اکرم خان درانی، اویس نورانی و دیگر موجود تھے ۔