بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمن کو نیب نوٹس بھیجے جانے کی مذمت

کراچی (لاہورنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کو نیب نوٹس بھیجے جانے کی

مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیب کے ذریعے اپوزیشن کے

سیاست دانوں کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلا کر نیب کو استعمال کررہی ہے۔

اے پی سی کے بعد سیاسی رہنماں کو نیب کے نوٹس بھیجنے سے حکومتی عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کچھ بھی کرلے، اب عوامی مزاحمت کو نہیں دباسکتی۔

جے یو آئی سربراہ کے خلاف حکومت نیب کے ذریعے اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے فی الفور باز آجائے۔