مسرت جمشید چیمہ

آل شریف کا پتلی گلی سے نکلنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگایا جارہاہے، مسرت چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و ممبرگڈگورننس کمیٹی مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ رانی کے چہر ے سے نقاب اتررہے ہیں اور ان کی حقیقت قوم کے سامنے آرہی ہے ،

اس وقت آل شریف کا ایک ہی مشن پتلی گلی سے نکلناہے.

جس کےلئے ایڑی چوٹی کا زورلگایا جارہا ہے،ساری اپوزیشن کی سیاست بندگلی میں داخل ہو چکی ہے .

اور انہیں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔

انہوں نے اپنے دفتر میں پارٹی کی خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں واضح طور پر دو دھڑے بن چکے ہیں.

اوردونوں کی سمت الگ الگ ہے ،

شہباز شریف کی گزشتہ روزکی پریس کانفرنس کا مقصد صرف ہمدردیاں حاصل کرناتھا ،

شوباز شریف صاحب جو مرضی کرلیں قوم آپ کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ،

آپ درست کہتے ہیں آپ نے دھیلے کی نہیں اربوں، کھربوں کی کرپشن کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکومت کو دھمکیاں دے کر ہرگزدباﺅ میں نہیں لا سکتے ،

آپ کواین آر او نہیں ملے گا،آپ کی ” ٹی ٹی مارکہ گورننس “ سے ہی ملک ابتری کی اس نہج تک پہنچاہے ،

بے فکر رہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام آپکا محاسبہ کرینگے،

حکومت کو چیلنج دینے سے پہلے بھتیجی کے چیلنج سے تو نبرد آزما ہوں لیں۔