سردار ایاز صادق

فیصلہ ہوا تو ہم استعفے دینگے،،پیپلز پارٹی والےنہیں دیتے تو زبردستی نہیں کریں گے،سردار ایاز صادق

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جلسوں، ریلیوں اور اسلام آباد کی جانب مارچ کے بعد استعفوں کا فیصلہ ہو گا،

ہمیں مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کی ہرگز کوئی فکر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک دو فیصد اراکین نظریاتی نہیں ہیں تو ہوسکتا ہے کہ وہ استعفے نہ دیں تاہم انہوں نے دعوی کیا کہ جب لیڈر شپ نے استعفوں کا فیصلہ کیا تو ہمارے 99 فیصد اراکین استعفے دیں گے۔

(ن) لیگ اور جے یو آئی (ف)کے اراکین بھی استعفے دیں گے،

اگر پیپلزپارٹی والے استعفے نہیں دیتے تو ہم زبردستی نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمارے دور میں استعفوں کا اعلان کیا تو بہت سارے اراکین استعفے نہیں دینا چاہتے تھے۔

ایاز صادق نے کہا کہ کیا کوئی ایس ایچ او اپنے طور پر غداری کا مقدمہ درج کرسکتا ہے؟

مریم نوازکی جانب سے پارٹی قیادت کا فیصلہ بھی پارٹی کرے گی۔