بادامی باغ کو بزنس سنٹر

بادامی باغ کو بزنس سنٹر بنانے کا حتمی فیصلہ، 24 ارب 97 کروڑ روپے کا تخمینہ

لاہور ( لاہورنامہ)بادامی باغ کو بزنس سنٹر بنانے کا حتمی تخمینہ فائنل کرلیا گیا،

بادامی باغ اور لاری اڈے پر بزنس سنٹر بنانے کے لئے 24 ارب 97 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس سنٹر سے 55 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔

پنجاب حکومت بادامی باغ میں واقع لاری اڈے اور اس اطراف میں 280 کنال کی زمین پر بزنس سنٹر بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پیشرفت کی جائے گی ،

منصوبے پر حکومت پنجاب نے مجموعی طور تعمیراتی کام کے حوالے سے 24 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایاہے جبکہ حکومتی پلان کے مطابق تین سال میں 280 کنال سے زائد کی اراضی پر بزنس سنٹر کی تعمیر ہوگی ۔

یہ جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے کہ بادامی باغ بزنس سنٹر سے 55 ہزار لوگوں کو مستقل روزگار ملے گاجبکہ اس بزنس سنٹر سے حکومت سالانہ 6 سے 7 ارب روپے کی آمدن بھی ہوگی ،

بزنس سنٹر سے بادامی باغ میں کاروباری حجم 12 سال میں 116 ارب روپے تک ہوگا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے پر ابھی مزید بہتر ی کیلئے مشاورت جاری ہے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بھی جامع او رموثر پریذنٹیشن تیار کی جائے گی ۔