سعدیہ سہیل رانا

حکومت پنجاب نے اڑھائی سال کے قلیل عرصہ میں عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیا

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے اڑھائی سال کے قلیل عرصہ عوامی مفاد کے متعدد منصوبوں کو مکمل کیاہے .

حکومت پنجاب شہروں میں فلائی اوور‘ انڈر پاسز بنا کر عوامی مشکلات میں کمی لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی داخلی سڑکوں پر آرائشی دروازے بنا کر سڑکوں اور نہروں کے کنارے گرین ایریاز قائم کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ماضی کے حکمرانوں کے نعروں اور دعوﺅں کے برعکس موجودہ حکومت پنجاب نہایت دلجمعی سے خاموشی کے ساتھ لاہور اور دیگرشہر کو نئی شناخت دے رہی ہے .

جس سے لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ صوبے کے شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی کے متعدد دیگر منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے جن کی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔