خطے میں پائیدار امن کے حامی

عمران خان خطے میں پائیدار امن کے حامی ہیں،تر جمان پنجاب حکومت

لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ عمران خان خطے میں پائیدار امن کے حامی ہیں،

مو جودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا جائے،پی ٹی آئی آئندہ نسلوں کو جنگ یا غربت کی بجائے امن اور خوشحالی دینا چاہتی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے ہمیشہ ہمسا یہ ممالک سے برابری کی سطح پر با ت کی بھار تی حکمران مودی کی ہٹ دھرمی خطے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے.

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بھار ت کو ایک نہ ایک دن مذاکرات کے ٹیبل پر آ نا ہی پڑے گا۔

انہو ں نے کہاکہ مقبو ضہ کشمیر میں بھار ت کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے مظا لم امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاو ٹ ہیں مودی کو اپنی رو ش بد لنا پڑے گی اور مقبو ضہ کشمیر کے مسلمانو ں کو آزادی دینا پڑے گی۔

انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بین القومی سطح پر کشمیر یو ں کی نما ئندگی کر کے بھار تی جارحیت جبر اور ظلم کو دنیا کے سامنے بے نقا ب کیا ۔

انشا ء اللہ کشمیر یوں کی منز ل دور نہیں جلد انہیں آزادی نصیب ہو گی۔