آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے اعصام الحق اور عقیل خان لاہور سے میلبورن روانہ

لاہور( لاہور نامہ )آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے اعصام الحق اور عقیل خان لاہور سے میلبورن روانہ ہوگئے۔

قومی ٹینس سٹار اعصام الحق ڈبلز ایونٹ بوسنیا کے برک کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیںگے ۔عقیل خان ہٹنگ پارٹنر کے طور پر ساتھ جارہے ہیں۔

ایونٹ سے پہلے عقیل خان میلبورن پارک میں اعصام الحق کے ساتھ ٹریننگ میں شریک ہوں گے۔

آسٹریلین اوپن کا آغاز 8فروری سے ہو رہا ہے ۔ 2021کا پہلا گرینڈ سلم 21فروری تک جاری رہے گا۔

وطن واپسی پر اعصام اور عقیل خان ڈیوس کپ میں جاپان کے خلاف ٹائی میں حصہ لیں گے جو5مارچ سے اسلام آباد میں کھیلا جائیگا ۔