اسلام آباد( لاہور نامہ) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ڈبلیو ایچ اوسے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی ،
اپنے ایم این ایزکو رشوت دینے کے لئے 50کروڑ روپے تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعائتی نرخوں پہ مل سکتی تھی۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔
حکومت WHO سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی -اپنے MNAs کو رشوت دینے کے لئے 50 Rs کروڑ تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کے لئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعائتی نرخوں پہ مل سکتی تھی-جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا-https://t.co/RbTGnwB34N
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 31, 2021