روڑ سیفٹی کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم

لاہور (لاہور نامہ) روڑ سیفٹی کے پیغامات کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور ٹوٹل پارکو پاکستان کے درمیان ایک یادداشت کا معاہدہ طے پایا۔

روڑ سیفٹی
روڑ سیفٹی کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم

آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی موجودگی میں معاہدہ پر موٹروے پولیس کی طرف سے کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم جبکہ ٹوٹل پارکوپاکستان کی طرف سے سی ای او ٹوٹل پارکو محمت سیلیپوگلو نے دستخط کئے۔

ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم
روڑ سیفٹی کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم

طے پانے والے یادداشت کے معاہدے کی رُو سے ٹوٹل پارکو موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر روڑ سیفٹی پر تربیتی وڈیوز بنائے گی جن میں موٹرسائیکل سواروں کی سیفٹی، دورانِ سفر نیند کے آنے، ڈرائیونگ سے توجہ ہٹانے والے عوامل،محفوظ فاصلے، خراب موسم میں ڈرائیونگ، بلاینڈ سپوٹس، محتاط ڈرائیونگ اور روڑ سیفٹی کے دیگر اہم اُصولوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ان وڈیوز کو عام عوام کے علاوہ مختلف ایسے نجی اداروںکو بھجوانے اور وہاں پر موجود ڈرائیورز کی تربیت میں استمعال کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن میں وسیع تعداد میں ڈرائیورز موجود ہوتے ہیں۔

معاہدے کے تحت بچوں کےلئے بھی روڑ سیفٹی پر مبنی مختلف وڈیو گیمز بنائی جائیں گی تا کہ مستقبل کے ان ڈرائیورز کو کھیل کھیل میں روڑ سیفٹی کے اُصولوں سے آگا ہ کیا جائے۔

ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم
روڑ سیفٹی کو جدید اور موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے کے ورچوئل ٹریننگ سنٹر قائم

مزید ٹوٹل پارکو پاکستان موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر عوام میں روڑ سیفٹی کے شعور کو اُجاگر کرنے کے لئے مختلف روڑ سیفٹی سیمینارز، والکس، بریفنگ سیشنزاور دیگر تقریبات کا انعقادبھی کرے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ روڑ سیفٹی پر کام کرنا اس ادارے کا بُنیادی مقصد ہے اوروہ اسے انسانیت کی بہترین خدمت تصور کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹوٹل پارکو جیسے اداروںکے تعاون سے ہی ہم اپنے عوامی خدمت کے معیار مزید بُلند کر سکتے ہیں۔

آئی جی موٹروے نے کالج میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ روڑ سیفٹی پر اہم کام سر انجام دینے پر کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی محبوب اسلم کی تعریف کی۔

سی ای او ٹوٹل پارکو مسٹر محمت سیلیپوگلو نے اپنے خطاب میں موٹروے پولیس کی روڑ سیفٹی کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس اور ٹوٹل پارکو کی جانب سے ےادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔