لاہور( لاہور نامہ) احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی ۔ خواجہ آصف کو انتہائی سخت سکیورٹی میں جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں ۔
خواجہ آصف کے وکیل نے تحریری درخواست پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ فیملی ممبران کو خواجہ آصف سے ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے ۔
فاضل عدالت نے کہا کہ فیملی کے کون کون سے افراد ملنا چاہتے ہیں ان کا لکھ کر دیں ۔ عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ۔