لاہور(لاہور نامہ)پاکستان تحر یک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے کہا ہے کہ ن لیگ قبضہ مافیا کی سرپرست اعلیٰ ہے، جھوٹا اور بددیانت شخص لندن میں بیٹھ کر ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہراگلنے سے بازنہیں آ رہا، بلاتفریق احتساب کے خوف سے نوازشریف لندن میں چھپا بیٹھا ہے،

پرچی چیئرمین بلاول زرداری جعلی بھڑکیں مار کر حکومت خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے میں لگاہواہے، انہوں نے کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، پی ڈی ایم ٹولے کو ضمنی اور سینٹ الیکشن میں منہ کی کھانی پڑے گی، سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کا واویلا جھوٹ اور بددیانتی پر مبنی ہے،
مریم صفدر کی جھوٹے اور منافق ترجمانوں کا ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا ”مال بچاؤ ڈرامہ مارچ ”ناکام ہوگا انکو ملکی خزانہ سے لوٹی گئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا ‘ اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا وہ قوم پر رحم کر یں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جتنا مر ضی شور مچا لیں عوام تحر یک انصاف کی حکومت کیساتھ متحد کھڑے ہیں اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے بھی کر پشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔
اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ کینال ویوسوسائیٹی میں وزیرآباد اور ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں سنٹرل پنجاب، شمالی و جنوبی لاہور گورننگ باڈی کے اراکین اور ٹاؤن صدور و جنرل سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہر روز بھی لانگ مارچ کر ے تویہ ان کے لیے ذلت اور سوائی کے سواکچھ نہیں 22کروڑ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کیساتھ متحد کھڑے ہیں.
‘ پی ڈی ایم میں ہر کوئی اپنا مال بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں مگر عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے ان سے کر پشن کی پائی پائی وصول کر یگا۔انہوں نے کہا اگر اپوزیشن جماعتیں یہ سمجھتی ہے کہ وہ احتجاج او ر دھر نوں سے حکومت ختم کر لے گی تو ایسا کسی صورت نہیں ہوگا کیونکہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدا ر میں آئی ہے اور آئینی مدت پوری کر نا تحر یک انصاف کا آئینی وجمہوری حق ہے،
اجلاس میں عامر گجر، شبیرسیال، حافظ عبیداللہ، غلام محی الدین دیوان، ظہیر عباس کھوکھر، مہر واجد عظیم، میاں اکرم عثمان، ناصر سلمان، شیخ امتیاز، اعجازڈیال، یوسف میوء، فرید منیر، فاروق خان، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، کنور عمران سعید، ندیم نثار، سرفراز ڈوگر، مبشر بھٹی، سردار علی جاوید ڈوگر، ارشد ساہی، فیاض بھٹی، رانا جاوید عمر، عامر خلیل، آصف بھنڈر، رانا عارف مشتاق، راجہ شہزاد، جاوید ضمیر، ملک نواز اعوان، عفیف صدیقی، رانا غضنفر، طاہر رشید چوہدری، ملک اکبر، یوسف میوء، اکرام ٹونی، احمد علی بٹ، میاں وحید، حضرات خان ودیگر نے عہدیداران نے شرکت کی۔