ضمنی اور سینیٹ انتخابا ت میں شکست

ضمنی اور سینیٹ انتخابا ت میں شکست اپوزیشن کا مقدر بن چکی ہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابا ت میں شکست اپوزیشن کا مقدر بن چکی،پی ڈی ایم جماعتیں صر ف اپنی سیا ست بچانے اور بریکنگ نیوز کاحصہ بننے کیلئے ادارو ں پر تنقید کرتی ہے،این اے 75میں عوامی پذ یرائی نہ ملنے پر اپوزیشن او چھے ہتھکنڈو ں پراترآئی ہے۔

ڈاکٹر شاید صد یق نے مزید کہاکہ مر یم صفدر جہا ں بھی جا تی ہے انہیں” گلی گلی میں شور ہے مریم کا پا پا چورہے” کے نعرو ں کا سامنا کر تا پڑ تا ہے جس کا وہ غصہ حکومت پر نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصا ف کو تنقید کانشانہ بنا تی ہے۔

عوام با شعور ہو چکے ہیں اورمسترد ٹو لے کے جھانسے میں نہیں آرہے۔ ڈاکٹر شاید صد یق نے کہاکہ سینیٹ انتخابا ت میں ووٹ فروخت کرنے والے اللہ تعالی اور قوم کے مجرم ہیں ضمیرفروخت کرنے والے کسی صور ت عوامی نمائندے کہلانے کے حق دار نہیں ۔

اپوزیشن جماعتو ں کی طر ف سے ممبران اسمبلی کے ضمیروں کی خرید وفروخت انتہا ئی مکرو عمل ہے جو ہر لحا ظ سے قا بل افسو س اور قا بل مذ مت ہے۔