سلیم مانڈی والا

نیب کو نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کیا جائے ،سلیم مانڈی والا

اسلام آباد (لاہور نامہ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ نیب کو نجی کاروباری ٹرانزیشن سے دور رہنا چاہیے،نجی کیسز میں عوام کو تنگ اور ہراساں کرنا بند کیا جائے ، سینیٹ انتخابات میں کچھ بھی ہو سکتا ہے،سب نمبر گیم کا چکر ہے، یوسف رضا گیلانی کامیاب ہونگے ۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات کی خبر سے بہت دکھ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیس سے متعلق یہی کہوں گا میرا کیس نجی ٹرانزیکشن کا کیس ہے، نیب جب تک یہ نجی کیسز کرے گا عوام کا نقصان ہو گا۔