شگفتہ سجاد

اپوزیشن ناکامی کے سلسلے کو روکنے کیلئے اپنی سیاست کو قرنطینہ کر لے ، شگفتہ سجاد

لاہور(لاہور نامہ)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126 کی صدر شگفتہ سجاد نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد ناکامی کے وسیع ہوتے سلسلے کو روکنے کے لئے اپوزیشن اپنی سیاست کو قرنطینہ کر لے تواس کے حق میں بہتر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نظم و ضبط ،اخراجات پر قابو اور ٹیکس اور نان ٹیکس محاصل میں اضافے کے ذریعے قرضوں کی غیر یقینی صورتحال کا انتظام کیا ہے،

موجودہ مالی سال میں حکومت نے سختی سے سرکاری قرضوں میں اضافے کو روکا ہے،قرضوں کے دانشمندانہ انتظام میں قلیل مدت کو طویل مدتی میں تبدیل کرنا اور قرضوں پر سود کی شرح کمی کے اقدامات شامل ہیں.

جن کی بدولت مجموعی طور پر قرضوں کی مقدار میں کمی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ،

ماضی کے حکمرانوں نے کھربوں روپے کے قرضے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھی لیکن ان کی واپسی کے لئے کوئی مستقل نظام نہیں بنایا گیا۔