دوستی لازوال ہے،

پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی لازوال ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (لاہور نامہ) پاکستانی حکومت اور عوام امیر محمد بن سلمان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہیں ، ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پیدا ہو رہی ہے،

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہی گئی ۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آج سعودی عرب کے پاکستان میں سفارتخانہ کا دورہ کیا اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے آپریشن کی بصحت و عافیت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کیلئے وزیر اعظم پاکستان ، حکومت اور عوام کی طرف سے جلد از جلد صحت و عافیت کیلئے دعا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتے بہت مضبوط ہیں ۔

سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی صحت و عافیت کیلئے پاکستانی قیادت اور قوم کے نیک جذبات اور دعائوں پر شکر گذار ہیں۔