خصوصی دعوت

حمزہ شہباز بلاول بھٹو کی خصوصی دعوت پر منگل کو اسلام آباد جائینگے

لاہور(لاہور نامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر آج بروز ( منگل ) کو اسلام آباد جائیں گے اور پی ڈی ایم رہنمائو ں سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپی ڈی ایم ارکان اسمبلی کے اعزازمیں کھانے میں شریک ہوں گے ، رہائی کے بعدپہلی مرتبہ حمزہ شہباز پی ڈی ایم رہنمائوں سے ملاقات کریں گے ،

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔حمزہ شہباز نے پارٹی رہنمائوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے ،وہ عنقریب پارٹی رہنمائوں کوملاقات کی دعوت دیں گے۔