لاہور (لاہور نامہ)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدر شگفتہ سجاد نے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتو ں کے مقدر میں رونا لکھا جا چکا ہے،
پوری قوم جانتی ہے اپوزیشن صرف چوری کا مال بچانے اور احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھی ہوئی ہے، ن لیگ اور پیپلز پار ٹی سے وا بستہ کارو باری لو گ مصنوعی مہنگا ئی کر کے حکومت کو بد نام کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا کے سامنے مودی کو بے نقاب کیا اسی طرح پوری قوم کے سامنے کئی عشروں تک قومی دولت لوٹنے اور عوام کا خون چوسنے والوں کو بھی بے نقاب کیا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے مقاصد قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہیں ان کا بیانیہ آج پوری قوم کا متفقہ بیانیہ بن چکا ہے ،انشا اللہ سینٹ انتخابا ت میں بھی فتح، پاکستانی قوم اور عمران خان کی ہوگی۔