شگفتہ سجاد

عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ قابل ستائش ہے ، شگفتہ سجاد

لاہور( لاہور نامہ)پاکستان تحریک انصاف سمن آباد ٹائون کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں حلقہ این اے126کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہوا .

جس میں سمن آباد ٹائون کی صدر شگفتہ سجاد،عفیف صدیقی ،آصف شکور اورعابد میر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی سمیت دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متحرک رہنمائوں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

شگفتہ سجادنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں اخلاقی طو رپر کامیابی حاصل کی ہے ،وزیر اعظم عمران خان کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ قابل ستائش ہے اور انہوں نے اس فیصلے سے جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کا سر فخر سے بلند کر دیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت دراصل جمہوری اقدار کی ہار ہے، یوسف رضا گیلانی کی فتح کا جشن منانے والے فرزانہ کوثر کی ہار کو اپنے بیانیہ کی شکست کے طو رپر بھی تسلیم کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار فوزیہ ارشد پر 174اراکین قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا جو دراصل وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے.

لیکن اس کے باوجود عمران خان نے ایوان سے اعتمادکا ووٹ لینے کا اعلان کر کے جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں کو کھلا چیلنج دیدیا ہے اور ان کے ہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔