چودھری برادران

چودھری برادران سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

لاہور (لاہور نامہ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو بھی شریک تھے۔

ملاقات میں بلاول بھٹونے چودھری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی جبکہ ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔