لاہور( لاہور نامہ)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین او رڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی کی خوشی میں وفاقی وزیر حماداظہر کے مرکزی دفترمیں بھرپور جشن منایا گیا ۔
سمن آباد ٹائون حلقہ این اے 126کی صدر شگفتہ سجاد کی جانب سے کارکنوںمیں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر کارکنان پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔
شگفتہ سجاد نے کہا کہ حکومت کی غیر معمولی کامیابی کے بعد لوٹ مارایسوسی ایشن والے ”سکتے ”کی حالت میں ہیں انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔اپوزیشن 12مارچ کے دن کوعبرتناک شکست کے دن طو رپر یاد رکھے اوراس کے ساتھ اپنی اصلاح بھی کرے وگرنہ اس کے لئے ہر دن کو 12مارچ بن جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بر ملا کہہ چکے ہیں کہ ہمیں انتخابی نظام میں شفافیت کو لانا چاہیے لیکن اپوزیشن اسے حکومت کی کمزوری سمجھ رہی تھی اوراس نے کھلی آنکھوں کے ساتھ اس کانتیجہ بھی دیکھ لیا ہے ۔
اس کے باوجود حکومت انتخابی نظام میں شفافیت لانے کیلئے پر عزم ہے اور انشااللہ تحریک انصاف ہی اس ملک میں شفافیت پر مبنی ای ووٹنگ کے نظام کی بنیاد رکھے گی ۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور وزیراعظم عمران خان کی درازی عمرکیلئے دعا بھی کرائی گئی۔