اسلام آباد (لاہور نامہ)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزیراعلی کے پی محمود خان نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
پیر کو ہونے والی ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی شریک تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کو بھی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔