اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔
ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں۔