کوئی سروکار نہیں

پی ٹی آئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ سے کوئی سروکار نہیں ، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(لاہورنامہ) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا، 11 پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کو باہر نہ نکال سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ اپوزیشن کو چاہیے تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے، پی ڈی ایم میں لڑائی ہوگئی یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم تو بنتے ساتھ ہی ٹوٹ گئی تھی، گیارہ پارٹیاں مل کر بھی لوگوں کوباہر نہ نکال سکیں، عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے۔