اسلام آباد (لاہورنامہ) تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 دن کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کی انتظامیہ کے مطابق دارالحکومت میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق 2 دن کیلئے بند کیا گیا ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں 72 ہزار 613 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آچکے ہیں، جبکہ یہاں کْل 657 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔