لاہور( لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی جاری ہے اور عوام اپنی جان اور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں، خاص طور پر محنت کش طبقات کیلئے زندگی ایک ڈرائونا خواب بن گئی ہے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے سماجی و معاشی اثرات اور لاک ڈائون کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دنیا کے امیر ملکوں کو ترقی پزیر ممالک کا خیال کرنا ہوگا۔