اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے۔
چوہدری فواد حسین نے بتایاکہ شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئ درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔