لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ کورونا سے بچائو کیلئے پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی ، اپوزیشن منفی پراپیگنڈا نہ کرے،
وزیر اعلی پنجاب کورونا کیخلاف تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں،حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کامطلب یہ نہیں کہ وبا کا خاتمہ ہو گیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ حکومت لوگوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلارہی ہے۔
کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسراٹھانہیں رکھی جارہی۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے اور اس کے تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی لیکن جب تک عوام کردار ادا نہیں کریں گے حکومت اس جنگ کو تنہا نہیں جیت سکتی،
کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے لیکن معاشی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی کر کے کاروبار کھولا گیا ہے اس لئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔