اسلام آبا د(لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رِنگ روڈ اور دیگر اسکینڈلز کی انکوائری کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو گرفتاری کیا جائے،
عمران خان نے رنگ روڈ کی توسیع کا حکم دیا تالیاں بجوائیں اب کیا ہوا؟ عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے سرکاری ریکارڈ ٹیمپر ہورہا ہے،سرکاری ریکارڈ ٹیمپر ہو کر بنی گالا ریگولرائز کیا گیا، عمران خان اور عثمان بزدار کو کیوں ہاتھ نہیں ڈالا جارہا،
شہباز شریف کی ساری انکم اور اثاثے ایف بی آر میں ڈیکلیئر ہیں، نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہبازشریف پر کوئی کرپشن کیس نہیں،وزیروں کے خلاف انکوائریاں کراؤ، استعفے لو اور ڈرامے کرو، یہ عمران خان کا وطیرہ ہے،عوام کو اب مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عید سے ایک دن پہلے وزیر اطلاعات کہتے ہیں شہبازشریف کو روکنے کی ہر کوشش کی جائے گی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کو روکنے کے لیے عید کے دن وزیراعظم میٹنگ کرتا ہے، عید کے دن پانچ دفاتر کھلوائے جاتے ہیں، عید کے دن شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے کیلئے سمری نکلوائی جاتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد آپ نے فرمائشی طور پر نیب سے خط منگوایا، چینی چوری ہوئی،کاغذات میں ٹیمپرنگ عمران خان کروا رہا ہے، یہ حکومت نہیں ہے، یہ دیہاڑی دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزراء کہتے ہیں شہبازشریف کو اس لیے نہیں جانے دیا جا رہا کہ وہ ریکارڈ ٹیمپر کر سکتے ہیں.