لندن (لاہورنامہ)یورپی یونین میں ادویات کے نگراں ادارے یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے کہا ہے کہ فائزر کی کووڈ ویکسین کو معمول کے فریج میں بھی زیادہ لمبے دورانیے کیلئے رکھا جا سکتا ہے۔
یورپین میڈیسن ایجنسی نے ماضی میں دی گئی تجویز کے برعکس کہا ہے کہ ویکسین ایک ماہ تک کیلئے عام فریج میں رکھی جاسکتی ہے اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برطانوی اقسام کے خلاف فائزر ویکسین 75 فیصد تک موثر ثابت ہو سکتی ہے۔
قطر میں کی گئی تحقیق میں یہ مثبت نشاندہی ہوئی تھی، اس سے پہلے ان اقسام پر کوئی ویکسین اثر انداز نہیں ہو رہی تھی۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی،
سائنو فارم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کی جانے والی پہلی چینی ویکسین ہے۔عالمی ادارے کے مطابق سائنو فارم کورونا وائرس کے خلاف 78 فیصد موثر ہے۔