کراچی (لاہورنامہ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
جمعہ کو گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور صوبے کا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ملاقات میں شکارپور میں ڈاکوؤں کی حالیہ کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔