لاہور( لاہورنامہ)مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں ، اپیل ہے کہ حکومت کی جانب سے عمر کے لحاط سے ترتیب کے مطابق اندراج کر اکے ویکسی نیشن کرائی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر کورونا ویکسی نیشن کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں ، پاکستان میں لگائی جانے والی تمام ویکسینز انسانی زندگی کیلئے محفوظ اور کورونا وباء کے خلاف موثر ہیں ۔
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ حکومت ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کر رہی ہے اس لئے مختلف شعبوں کیلئے الگ الگ سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں تاکہ لوگ رش سے بچ سکیں او رانہیں ویکسی نیشن کرانے میں آسانی رہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ویکسی نیشن کی ڈوزز کی کوئی کمی نہیں اور اب تک لوگوں نے مثبت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے ، کورونا ویکسی نیشن کے ذریعے ہی خو دکو محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔