مسرت جمشید چیمہ

عالمی یوم ماحولیات کانفرنس کی میزبانی پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف ہے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کانفرنس کی میزبانی اور وزریر اعظم عمران خان کو کانفرنس کی صدارت کیلئے منتخب کرنا موجودہ حکومت کی اس ضمن میں کی گئی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے ،

موسمیاتی خطروں سے نبرد آزما ممالک میں شامل ہونے کے باوجود پاکستان مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے، بلین ٹریز منصوبہ دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے اور کئی ممالک ہماری پیروری کر رہے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ بلین ٹریز سونامی منصوبہ بظاہر ایک مشکل ہدف ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور کڑی نگرانی کی وجہ سے یہ منصوبہ کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور انشا اللہ ہم اپنے ہدف کو حاصل کریں گے۔

انہی کاوشوں کی وجہ سے اقوام متحدہ اور ورلڈ اکنامک فورم جیسے اداروں نے بھی پاکستان کی کاوشوںکو سراہا بلکہ کئی ممالک نے بھی اپنے ممالک میں ایسے شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پانچ برسوں میں تین ارب درخت لگالیں گے اور قوی امید ہے کہ آئندہ حکومت بھی ہماری ہو گی اور ہم مکمل ہدف حاصل کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے ملکی اور عالمی سطح پر اتنی توجہ اور اہمیت حاصل کر لی ہے اب یہ منصوبہ بغیر کسی تعطل اور رکاوٹ کے آگے بڑھتا رہے گا،بلین ٹریزمنصوبہ دنیا میں پاکستان کی پہچان بن گیا ہے ۔