وفاقی بجٹ

وفاقی بجٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجٹ صرف اعداد و شمار کے ہیر پھیر پر مشتمل ہے:وفاقی حکومت نے بجٹ میں پنجاب کیلئے ایک بھی منصوبے کا اعلان نہیں کیا،

وفاق تین سالوں سے مسلسل پنجاب کے حصے کا مختص کردہ بجٹ خود استعمال کررہا ہے،مہنگائی کی شرح 11فیصد اور مزدور کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،مسلم لیگ(ن)اس غریب دشمن بجٹ کو کسی صورت پاس نہیں ہونے دے گی۔