حج کی سعادت

رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے

اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرف وسطی مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ رواں برس سعودی عرب میں مقیم افراد ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق سعودی حکومت کا فیصلہ قابل تحسین ہے، سعودی عرب میں مقیم سعودی اورغیر ملکی افراد اس سال حج کرسکیں گے، مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے کورونا اورعالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔ حج سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔