اعجازاحمدچوہدری

جوہر ٹاؤن لاہورمیں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت، سینیٹر اعجازاحمدچوہدری

لاہور(لاہورنامہ)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے جوہر ٹاؤن لاہورمیں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا،

جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی، دھماکہ میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، حکومت زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے، دہشتگرداپنے اوچھے ہتھکنڈے اور بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،

پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور بھاری قیمت ادا کی، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے قلع قمع تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، ملک دشمن قوتوں کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا پاکستان ہضم نہیں ہو پا رہا،

22 کروڑ پاکستانی ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بعدازا ں اعجاز احمد چوہدری سے پارٹی رہنماء رائے عزیز اللہ نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحا ل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،

اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کاکہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کوپاکستانی اڈے نہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اڈے نہ دینے کا اعلان پروپیگنڈا کرنے والی کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی ملکی سالمیت پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی نہ ہی کسی اور ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گی.