لاہور (لاہورنامہ)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی سمن آباد ٹاؤن میں کوڑا کنٹینرز کی فراہمی تقریب منعقد کی گئی ۔

ایل ڈبلیو ایم سی نے نئے کوڑا دان اورہتھ ریڑیاں ورکرز میں تقسیم کیں۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے خصوصی شرکت کی۔
دوران تقریب بات کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹاؤن وائز کنٹینرز کی تنصیب کا پلان قابل ستائش ہے۔ سمن آباد ٹاؤن میں 745 نئے کوڑا کنٹینرز رکھے جائیں گے۔ شہر میں کنٹینرز کی کمی تھی ایل ڈبلیو ایم سی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔
حکومت عوام پر صفائی ٹیکس لاگو نہیں کرنا چاہتی۔ایل ڈبلیو ایم سی کی نئی مینجمنٹ ترک کمپنیز کے مقابلے آدھے پیسوں میں وہی کام کر رہی ہے۔عیدالاضحی صفائی پلان بھی مرتب کیا جا چکاہے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ بڑی عید پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا میکنزم بھی ایل ڈبلیو ایم سی نے تشکیل دے دیا ہے جس سے جلدہی اچھے نتائج سامنے لائیں گے۔
مزید براں سی ای ا و ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں کنٹینرز کمی کو پورا کر دیا گیا ہے اور مرحلہ وار تمام ٹائونز میں 6000کنٹینرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ کوڑے دان کا مکمل استعمال کریں اور کوڑا کرکٹ ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دان میں ڈالیں۔ شکایات کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139یا کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔