اسلام آبا د:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے "ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن”کے موضوع پر2۔روزہ چوتھی عالمی کانفرنس منگل کو منعقد ہورہی ہے۔
افتتاحی اجلاس صبج 10۔بجے ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔مختلف ممالک کے ماہرین تعلیم ، تعلیم میں جدید رجحانات / تعلیم کے نئے انداز اور اپنے تجربات شئیر کریں گے۔
کانفرنس سے ایک روز قبل ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس منعقد ہوگا اوراس اجلاس کی سفارشات عالمی کانفرنس میں مزید زیر بحث آئیں گے اور ٹیچر ایجوکیشن کی اپ گریڈنگ کے لئے اِن سفارشات کو اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے سامنے پیش کرنے کے لئے ختمی شکل دی جائے گی۔
ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق دو روزہ بحث مباحثوں میں اکیڈمک ریسرچ کو سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار بنانے اور لرننگ کے جدید طریقوں پر تفصیل سے اظہار خیال کیاجا ئیگا۔ عالمی سطح پر اس میدان میں شہرت رکھنے والے پروفیسرز آن لائن شرکت کریں گے۔کانفرنس کے احاطے میں ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نےملک کی سماجی و معاشی مسائل کے حل میں کارآمد تحقیقی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھی ہے
