لاہور(لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ فی الفور اقدامات کرے۔
مون سون کی پہلی چندہ گھنٹوں کی باران رحمت انتظامیہ اور اداروں کی غفلت سے لاہو رکے نشیبی علاقوں کیلئے ابھی تک زحمت بنی ہوئی ہے۔ گلی، محلوں سے ابھی تک برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی .
جبکہ سخت گرمی اور حبس میں کئی علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی سے شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں جو انتظامیہ اور اداروں کے دعوؤں اور وعدؤں کی کھلی نفی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی ٹیم کے خصوصی اجلا س میں ہرسطح کے عہدیداران اور ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، چوہدر ی محمود الاحد، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور مرزا عبدالرشید، احمد سلمان بلوچ، امراء علاقہ جماعت اسلامی لاہور سیف الرحمن، خالد احمد بٹ، عبدالعزیز عابد، شعیب یعقوب مرزا، ڈاکٹر محمود احمد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر حماد رشید،سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی،
سیکرٹری گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال افتخار احمد چوہدری،ناظم اعلی جمعیت اتحاد العلماء لاہور قار ی عطاء الرحمن، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل، صدر رابطہ امور حلقہ خواتین وسیم اسلم قریشی، سیکرٹریز علاقہ جماعت اسلامی عمر شہباز، غلام حسین بلوچ، خبیب نذیر،محمد یونس ایڈوکیٹ، عثمان افضل، مشاورتی کونسل کے صدر چوہدری محمد شوکت،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف نے شرکت کی۔
میاں ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مون سون کی مزیدبارشوں کے پش نظر مین شاہراؤں، سٹرکوں،گلی، محلوں میں گٹروں کے کھلے ہولز بند کیے جائیں اور نکاسی آب کے نالوں کی صفائی ستھرائی کے کام کو فی الفور مکمل کیا جائے۔ ایل ڈبلیو ایم سی شہر میں صفائی کی صورتحال کوبہتر بنانے اور لیسکو شہریوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔
ٹوٹی سٹرکوں کو فی الفور مرمت کیا جائے۔ برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والی مشینری کوضرورت پڑنے پراستعمال کے تیار رکھا جائے۔