لاہور( لاہورنامہ)پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نومنتخب ایم ایل ایز غلام محی الدین دیوان اور چوہدری ریاض گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان اور آزاد کشمیر کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے،
گذشتہ روزآزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف نے 25نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سنٹرل پنجاب میں کشمیری مہاجرین کی7 سیٹیں تھیں ان تمام سات سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدواران نے کامیابی حاصل کی ہے،
تمام پارٹی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کے لئے دن رات کام کیا،
میں پارٹی کی کامیابی پر کارکنان کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں، مفرور مجرم کی بیٹی مریم صفدر کے ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے ن لیگ آزاد کشمیر انتخابات میں عبرتناک شکست ہوئی،
مریم صفدر نے الیکشن کیمپیئن میں کہاکہ عمران خان نے کشمیر کو بیچ دیا اورکشمیر کو صوبہ بنایا جا رہا ہے.
وہ تمام زبان مودی کی بول رہی تھی، مفرور مجرم کی بیٹی کا بیانیہ اوربد زبانی کی وجہ سے آج اس کی پارٹی تیسرے نمبر آئی ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیر یوں کے سفیر ہیں .
پیپلزپارٹی کی غنڈہ گردی کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع ہوا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن ہارنے سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچا رہی تھی، انتخابات میں الیکشن کا عملہ ن لیگ کا تھا، تمام لوگ انہی کی مرضی سے لگائے گئے تھے مگر پھر بھی انہیں بدترین شکست ہوئی،
انہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں اور الیکشن اصلاحات پر بات چیت کریں،بائیومیٹرک ووٹنگ کے حوالے سے جدید نظام پر بات کریں،