یاسر گیلانی

تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو شجرکاری ترغیب اساتذہ کی ذمہ داری ہے، یاسر گیلانی

لاہور(لاہورنامہ)گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج کاہنہ نوا کاہنہ فیروزپور روڈ پر شجرکاری مہم کے تحت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے پرنسپل پروفیسر انجم نظامی کے ساتھ سکول میں پودا لگایا۔

شجرکاری مہم
شجرکاری مہم کے تحت چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے پرنسپل پروفیسر انجم نظامی کے ساتھ سکول میں پودا لگایا

اس موقع پر عاطف میو، چوہدری یوسف، کاشف میو سمیت کالج انتظامیہ نے بھی پودا لگایا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے سکول انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو شجرکاری ترغیب اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔

کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے ہر خاص و عام شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہوگا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ پی ایچ اے تعلیمی اداروں میں شجرکاری کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔