وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی (Mr. Nawaf Bin Saeed Ahmed Al-Malkiy) کی ملاقات ہوئی. باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا.

وزیرِاعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں – سعودی عرب کو پاکستان کے عوام اپنادوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے کاروبار میں بے پناہ آسانیاں پیدا کی ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا.