لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی فول بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے تمام چینی ملازمین کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔
چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔لہذا پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ چینی شہریوں کے تحفظ کےلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے۔