پیپلز پارٹی

نون لیگ کے ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے والے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ آج (اتوار) پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان آصف آباد میں منعقدہ جلسے میں کیاجائے گا اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے .

جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔