لاہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر انرجی و پٹرولیم حماد اظہر نے سابق سیکیریٹری اطلاعات و ٹقافت پنجاب شعیب بن عزیز کے چھوٹے بھائی نعمان بن عزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا .
اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔ وہ شعیب بن عزیز کی رہائش گاہ عسکری 5 پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے گئے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی.