عظمیٰ بخاری

لاہور میں گھر یلو خواتین،ورکنگ خواتین ،مسافر خواتین سب غیر محفوظ، عظمیٰ بخاری

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور میں گھر یلو خواتین،ورکنگ خواتین ،مسافر خواتین سب غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔

لاہور میں ایک ہفتے میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 7واقعات سامنے آچکے ہیں۔حکومت خواتین کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔اب تو گھروں کے اندر بیٹھی خواتین بھی غیر محفوظ ہوچکی ہیں۔

دو دن قبل راجہ بشارت کو میرے تحفظات کی بہت پریشانی ہوئی تھی۔راجہ بشارت صاحب میں خاتون ہوں اس لیے مجھے خواتین کی بے حرمتی پر تشویش لاحق ہورہی ہے۔راجہ بشارت صاحب آپ شاید مرد ہیں اس لیے آپ کی صحت پر کوئی اثر نہیں ہورہا۔لاہور شہر کی نگرانی کرنے والے سیف سٹی کے کیمرے ڈیڑھ سال سے جواب دے چکے ہیں۔

اب سیف سٹی کی پچاس ایل ای ڈیز میں صرف 6کام کررہی ہیں۔عمران خان کہتا ہے عثمان بزدار کام بہت کرتا ہے لیکن تشہیر نہیں کرتا۔عمران خان کو عثمان بزدار میں تعویز گنڈے نظر آتے ہیں اس لیے ان کی تعریفیں کرتے ہیں۔عثمان بزدار کا کام عوام تو دور کی بات ان کی اپنی کابینہ کو بھی نظر نہیں آرہا۔پاکستان اللہ کے سہارے اور عمران حکومت جادو ٹونے پر چل رہی ہے۔